Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزن گھٹانے کے لیے احتیاطی تدابیر‎

 اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور مشروبات  وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں .   خاص طور پر سونے سے پہلے  گرین ٹی یا اینٹی آکسیڈنٹ مشروبات کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے انتہائی مفید  ہے ۔تحقیق سے ثابت ہے کہ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور کیمیائی مرکبات  جسم میں جمع ہوجانے والی اضافی چکنائی کو زائل کردیتے ہیں ۔ تاہم اگر مشروبات نہیں تو سونے سے دس پندرہ منٹ پہلے گرم پانی بھی آپ کو صبح فریش اٹھنے اور وزن کم کرنے میں مدد دے گا۔اس کے علاوہ  نائٹ شفٹ  میں ڈیوٹی کرنے والے افراد  اگر پانی کی طلب دور کرنے کے لیے پروٹین شیک کا استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر روک دیں۔رات کے وقت  پیا جانے والا  پروٹین شیک  معدے میں بوجھل پن اور بد ہضمی کا سبب بنتا ہے  اور جسمانی اعضاء کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ کسی بھی ایکسرسائز یا کام کے بعد پروٹین شیک کے بجائے پھلوں اور گری دار میووں کا استعمال آپ کے لیے بہترین ہے۔اسی طرح بے وقت کی بھوک بھی  وزن بڑھاتی ہےاور خاص طور پر ڈنرکے بعد کھائے اسنیکس  . چونکہ بے وقت بھوک سے پیچھا چھڑانا اتنا آسان نہیں تو اس مسئلہ کے حل کے لیے آپ کچھ میوہ جات ،فروٹ یا سلاد سے کام چلاسکتے ہیں۔
 

شیئر: