Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا ، عامر لیاقت

 شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے مختلف نجی ٹی وی چینلز سے لائیو افطار ٹرانسمیشن کے ساتھ لائیو شوز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔ان اداکاروں میں احسن خان ،سمیع خان ،فرح حسین ،صنم بلوچ ،جگن کاظم ،فہد مصطفی ،مایا خان ،رابعہ انعم ،بشریٰ انصاری ،عامر لیاقت سمیت دیگر شامل ہیں ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ میں رمضان ٹرانسمیشن کی تنخواہ نہیں لیتا اور پچھلے 18سال سے میرے شو کی ریٹنگ اول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینل کوئی بھی ہو، اس میں برکت نہیں بلکہ حرکت میں برکت ہوتی ہے اور باقی محنت ہماری ہوتی ہے۔ میری رمضان ٹرانسمیشن کے دو مقاصد تھے ۔ ایک تویہ کہ رمضان کریم کی فضیلت کو اسکی روح کے مطابق اجاگر کرنا ہے اور دوسرا غریبوں کی مدد کرنی ہے ۔ اب تک 1121 خاندانوں کی کفالت کی جا رہی ہے اور میں اپنے مقصد میں بہت حد تک کامیاب رہا ہوں۔
 

شیئر: