Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سبیکا

       ٹیکساس کے ا سکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی تھیں۔ ان کے قتل پر بے شمار امریکیوں اور پاکستانیوں نے ٹویٹ کئے۔

       ایلزبتھ شو مین ٹویٹ کرتی ہیں: ہم سبیکا کیلئے غمزدہ ہیں۔ ایسا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی۔

       فریڈ اسمال کہتے ہیں: آپ ذرا اس بچی کے ہنستے مسکراتے چہرے کو تو دیکھیں، وہ ہمارے ملک پڑھنے کیلئے آئی تھی اور ہم اسے اب ایک بکس میں واپس بھیج رہے ہیں۔ اسکا خون این آر اے کے ہاتھوں پر ہے جو مسلمانوں کو تو دہشتگرد کہتا ہے اور امریکی دہشتگردوں کو بندوق دیکر ان کی حفاظت کرتا ہے۔

       فریحہ منیر کہتی ہیں: سبیکا عید کے موقع پر وطن واپس آنے والی تھی۔ اسے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔ ہماری ہمدردیاں اسکے خاندان والوں ا ور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

       اسٹینزکا ٹویٹ ہے: میری پاکستانی بہن سبیکا مرنیوالوں میں شامل ہے۔ وہ ایکسچینج پروگرام کے تحت پڑھنے آئی تھی اورعید پر واپس جانے والی تھی۔ مرنے والوں اور انکے خاندانوں کیلئے میرا دل رو رہا ہے۔

       عادل نجم ٹویٹ کرتے ہیں: ایک طالبعلم کی فائرنگ سے 10طلباءہلاک ہوئے۔ پورا معاشرہ شرمسار ہے۔ ہم سب سوگ میں ہیں لیکن آخر بندوق پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی؟ پاکستانی بچی 10جون کو واپس جارہی تھی لیکن اب وہ وطن واپس نہیں جاسکے گی۔

       ضروہ شاہ نے ٹویٹ کیا: میں ہمیشہ ہی ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی لیکن اب تو اللہ کا شکر ہے کہ اس پروگرام میں انتخاب نہیں ہوا۔

       بائرن اسٹوکس لکھتے ہیں: سبیکا پاکستان میں محفوظ تھی لیکن امریکہ میں قتل کردی گئی۔

       زمان بلتستانی کہتے ہیں: سبیکا اب کبھی مسکرا نہیں سکے گی ۔ امریکہ میں اسکی جان لے لی گئی۔

       عائشہ ملک ٹویٹ کرتی ہیں : پاکستان ہمیشہ اپنے بہترین اور روشن ترین طلباءامریکہ بھیجتا ہے اور اب ہم انہیں تابوت میں واپس کررہے ہیں۔

       نبیل چوہدری کہتے ہیں: امریکی دہشتگرد نے پاکستانی لڑکی کو قتل کردیا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں