Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدد کا انوکھا اشتہارکامیاب رہا

 نارتھ کیرولینا .... کہتے ہیں کہ نیت اچھی ہو اور خلوص دل سے کوشش کی جائے تو قدرت بھی مہربان ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک شخص کیساتھ اس وقت دیکھنے میں آیا جب اسکی بیوی کے گردے بالکل خراب ہوگئے اور بیوی کا خون بھی انتہائی غیر معمولی اور خاص قسم کے گروپ او ٹائپ سے تعلق رکھتا تھا جس کی وجہ سے بیوی کے علاج میں سخت دشواری پیش آرہی تھی۔ لوئس پنٹو نامی اس شخص کو آخر کار عطیات جمع کرنے کی سوجھی او روہ اپنی گاڑی کی پشت پر’’ بیوی کو گردے اور او گروپ خون کی ضرورت ہے ‘‘ کا  اشتہار چسپاں کرکے  دیوانہ وار ادھر ادھر گھومتا رہا  کہ شاید کسی کی نظر پڑ جائے اور کوئی اس پر مہربان ہوجائے۔ لوئس کو ڈاکٹرو ںنے بتایا تھا کہ اسکی بیوی فیلس کی حالت بہت خراب ہے او راسے جلد از جلد گردے کی پیوند کاری کی ضرورت ہے۔ بیوی کا خون چونکہ او گروپ سے تعلق رکھتا تھا اور اس گروپ کا خون عزیزوں رشتہ داروں اور احباب میں کسی کا نہیں تھا۔ اسکی یہ کوشش کارگر ثابت ہوئی اور سوشل میڈیا کے سہارے اسکا یہ اشتہار دبئی تک پہنچا ۔ لوئس کو سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش تھا کہ جو لوگ عطیات دینے پر راضی بھی ہوتے تھے وہ عطیات دینے  کے بعد لاتعلق ہوجانا چاہتے تھے یعنی پیوند کاری کے بعد کے مراحل میں وہ دستیاب نہیں ہونا چاہتے تھے۔ بہرحال اس نے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ آخر کار نارتھ کیرولینا کی ایک خاتون کیدر جانسن نے جو ایک بچے کی ماں ہیں اس نے بھی سوشل میڈیا پر یہ اشتہار دیکھا اور اس شخص ہی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔نیت اچھی تھی اسلئے گردہ بھی میچ کر گیا اور او گروپ خون بھی مل گیا۔ دونوں خواتین کی سرجری 15مئی کو ہوئی اور اب اسپتال میں دونوں زیر علاج ہیں اورتیزی سے روبصحت ہورہی ہیں۔ پنٹو کی بیوی فلپس کو 4سال قبل گردے کی خرابی کا علم ہوا تھا اور اتنے دن تک کوئی علاج نہ  ہونے کی وجہ سے گردے کی بیماری انتہائی آخری مرحلے میں پہنچ گئی تھی۔ اب  نہ صرف پنٹو  بلکہ بہت سارے   دوسرے  لوگ بھی یہ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا میں لاکھ نقائص ہوں مگر یہ فائدہ مند بھی ہے اور تازہ ترین واقعہ اسکی مثال ہے۔
مزید پڑھیں- - - - -بتیاں بجھانے کے حکم پر روبوٹ کا فوری عملدرآمد

شیئر: