Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو کا 121سالہ معمر ترین شخص؟

میکسیکو..... میکسیکو کا  121سالہ مینول گارشیا دنیا کا معمر ترین شخص ہے۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ  اسکی عمر 121سال ہوچکی ہے مگر وہ اب بھی اپنی عمر کے لحاظ سے کافی اچھی حالت میں ہے۔سحر خیزی اسکی عادت ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ وہ روزانہ صبح ساڑھے 5بجے اٹھتا ہے۔ مینول کا کہناہے کہ یقینی طور پر وہ دنیا کا معمر ترین شخص ہے مگر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والے اب تک اسے عمر کا تصدیق نامہ جاری نہیں کرسکے ہیں۔ امکان ہے کہ جلد جاری کردینگے۔ مینول کا کہناہے کہ اسکی طویل العمری کا رازاچھی خوراک ، اچھی نیند، وٹامنز کا استعمال اور کام کی عادت میں ہے۔ صبح سویرے اٹھنے کے بعدسب سے پہلے وہ ایک سیب اور کیلا کھاتا ہے اسکے ساتھ دلیہ  اور دو انڈے بھی ناشتے میں لیتا ہے اور پھر اپنی مرغیو ںکی دیکھ بھال میں مصروف ہوجاتا ہے جن کیلئے اس نے ایک چھوٹا سا فارم بنوا رکھا ہے۔ اسکا کہناہے کہ وہ بیحد خوش ہے مگر اب تھکن محسوس ہونے لگی ہے ۔ یعنی روزمرہ کے کام کرنے کے لئے اسے باقاعدہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے تاہم اسکے لئے چلنا پھرنا اب بھی ناممکن نہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ طویل العمری کا بہانہ کرکے بستر پر پڑا رہتا یا کرسی پر آرام کررہا ہوتا تو شاید اسکی یہ حالت نہ ہوتی۔ اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کی عمر صرف 80سال ہے حالانکہ کبھی کبھار چلتے ہوئے وہ لڑکھڑا بھی جاتا ہے۔ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق وہ میکسیکو کی ریاست ویرا کروز میں 24دسمبر 1896ء کو پیدا ہوا تھا۔ اسے  سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ وہ بڑی کم عمری میں یتیم ہوگیا تھا۔ اب  وہ اپنے پوتے پوتیوں، نواسے نواسیوں کی بڑی تعداد کیساتھ چی ہوا ہوا میں رہتا ہے۔ اگر گنیز بک والو ںنے اسے دنیا کا معمر ترین شخص تسلیم کرلیا تو  وہ واقعی دنیا کا سب سے معمر شخص ہے تو اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ  میں درج جاپانی شہری  جیرومونکیمورا  سے بھی زیادہ معمر ہے۔ جو 2013ء میں 116سال کی عمر میں فوت ہوگیا۔
مزید پڑھیں:-  - - -مویشیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ڈیوائس تیار

شیئر: