Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وظیفہ خوار غدار

 مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض “ کا اداریہ
      سعودی ریاستی سلامتی کے اعلیٰ ادارے نے 7 افراد پر مشتمل ایک گروہ کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ اس کے عناصر متعدد جرائم اور سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ان میں قدرے مشترک ”وطن سے غداری“ ہے۔ یہ عناصر میانہ روی اور اعتدال سے دور انتہا پسندی دھاروں میں بہے ہوئے ہیں۔
       ان غداروں نے اپنی سرگرمیوں کیلئے فنڈ حاصل کرنے کے چکر میں خارجی عناصر سے رابطے کئے۔ ان لوگوں نے اہم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکاروں کو اپنے مقاصد کی تکمیل میں تعاون پر آمادہ کیا۔بیرون مملکت مقیم دشمن عناصر کے ہاتھ مضبوط کئے۔
      توجہ طلب امر یہ ہے کہ جولوگ گرفتار کئے گئے ہیں ،ان میں سے بیشتر عالمی ذرائع ابلاغ کے حاضر باش عناصر ہیں۔ یہ لوگ ایسے عنوانوں سے کام کررہے تھے جو اپنی ایک چمک رکھتے ہیں۔ ان میں سے بعض انسانی حقوق کے علمبردار اور دیگر اصلاح پسند کی حیثیت سے اپنی شہرت بنائے ہوئے تھے۔ان کا خیال تھا کہ اس قسم کے عنوانوںسے کام کرنے پر انہیں باز پرس سے تحفظ ملا رہیگا۔ سعودی شہریوں کوپہلے سے ہی یہ حقیقت معلوم تھی کہ ان لوگوں کی سرگرمیوں کا محرک حب الوطنی یا کوئی ذمہ داری کا احساس نہیں۔بہرحال یہ گروپ دشمنوں کی وظیفہ خواری اور ملک سے غداری کی شاہراہ پر گامزن رہا۔
      جو کچھ ہوا اسکے بہت سارے اسباب کہے جاسکتے ہیں۔ پہلا سبب یہی ہے کہ انسانی حقوق کے دفاع یا سماجی اصلاح کے دعویداروں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہئے کیونکہ انکا ایجنڈا مشکوک ہے جسکا بنیادی ہدف ملکی اتحاد و سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ غداروں کی غداری اور سازشیوں کی سازش کے باوجود سعودی عرب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور اپنی قائدین کی فراست اوراپنے عوام کی آگہی کی بدولت محفوظ و مامون ہے اور رہیگا۔ یہاں ترقی اور اصلاحات کاعمل کبھی بند نہیں ہوگا۔ دن رات جاری ہے اورجاری رہیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: