Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر ایف اے کپ جیت لیا

مانچسٹر:چیلسی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-1سے ہرا کر ایف اے کپ جیت لیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول پہلے ہاف کے 22 ویں منٹ میں ایڈن ہیزرڈ نے اسکور کیا۔ ویمبلے کے تاریخی اسٹیڈیم میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے ایف اے کپ فٹبال ایونٹ کا فائنل کھیلا گیا جس میں چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔میچ کے آغاز سے شائقین کو دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ایڈن ہیزرڈ ثابت ہوئے جنہوں نے کھیل کا واحد اور فیصلہ کن گول کھیل کے 22 ویں منٹ میں کیا ۔میچ کے آخری لمحات تک مانچسٹر یونائیٹڈ خسارہ پورا کرنے اور برتری لینے کی کوشش کرتی رہی تاہم چیلسی کے کھلاڑیوں نے انہیں گول کرنے کا کوئی بھی موقع نہیں دیا اور یوں کھیل کے اختتام پر چیلسی فاتح بن کر گراؤنڈ سے باہر نکلی۔ میچ ختم ہو جانے کے بعد چیلسی کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا جس میں گراؤنڈ میں موجود ان کے حامیوں کی بڑی بڑی تعداد شریک تھے۔

 

شیئر: