Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کوہ پیمائی کو سنگین خطرات


اسلام آباد:پاکستان میں کوہ پیمائی کی صنعت کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ۔ رواں موسم گرما میں صرف 30 کوہ پیماوں نے کے ٹو اور نانگا پربت کا رخ کیا۔الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) کے سیکریٹری قرار حیدری کے مطابق پاکستان میں بہترین کھانا، ثقافتی رنگوں سے بھرپور ماحول، خوبصورت تاریخی مقامات سمیت دنیا کی 5بڑی اور متعدد چھوٹی چوٹیاں ہیں تاہم چوٹیوں کے دشوار ترین راستوں کی وجہ سے کوہ پیماہ دوسرے ممالک سے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقہ جات کے فضائی کرایوں میں اضافہ اور گلگت سے اسکردو تک خراب سڑک کی وجہ سے مقامی سیاحوں کی دلچسپی ختم ہورہی ہے۔ روڈ کی ناگفتہ بہ حالت کے باعث 4 گھنٹے کا راستہ 10 گھنٹے سے زائد پر محیط ہوجاتا ہے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال غیریقینی کیفیت کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے سیاحت مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ غیر ملکیوں سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنی ہوگی۔

شیئر: