Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندرے انیستا کی بارسلونا سے 22 سالہ رفاقت ختم

اسپین:سپر اسٹار فٹبالر اندرے انیستا کی بارسلونا کلب کے ساتھ 22سالہ وفاداری ختم، کیریئر کا آخری میچ رالک سوشی داد کے خلاف کھیلا۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے مڈفیلڈر اندرے انیستا بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے آج اپنا آخری میچ کھیلا۔ انیستا کی ٹیم بارسا آج ا سپینش لیگ میں ر ئیل سوشی داد کے خلاف اِن ایکشن ہوئی۔ کیرئر کا آخری میچ کھلانے کے لیے نامور کھلاڑی لیونل میسی کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔انیستا نے گزشتہ ماہ کلب سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس دوران ان کی آنکھیں نم ہو گئی تھیں۔ انیستا کے واحد گول سے ا سپینش ٹیم نے ورلڈ کپ 2010میں ڈچ ٹیم کو ہرایا تھا۔ 33 سالہ مڈ فیلڈر کی موجودگی میں بارسلونا نے لالیگا کے 8ٹائٹل جیتے، 4بار چیمپئنز لیگ کی چیمپئن بنی۔

شیئر: