Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ماڈل کی بیٹے سمیت خود کشی

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 47 سالہ امریکی ماڈل اسٹار اسٹیفنی ایڈم نے اپنے 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ نیویارک کے ایک ہوٹل کے 25 ویں منزل پر واقع اپنے کمرے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ دونوں ماں بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی نشاندہی ایک سیاح نے کی جو ہوٹل میں قیام میں پذیر تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیفنی کا اپنے سابق شوہر سے بیٹے کی حوالگی سے متعلق تنازع چل رہا تھا۔ قبل ازیں عدالت نے انہیں بیٹے کے ہمراہ موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لئے بیرون ملک سفر سے منع کردیا تھا جس پر وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھیں۔ نے نیویارک میں واقع گوتھم ہوٹل میں اپنے سات سالہ بیٹے کے ہمراہ چیک ان کیا تھا جہاں انہیں 25 ویں منزل پر ایک کمرہ دے دیا گیا تھا تاہم دونوں 23 ویں منزل کی عقبی بالکونی میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
 

شیئر: