Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پامپی میں زمانہ قدیم کی سڑک، بالکونیاں اور مکانات دریافت

روم .... عہد روما کے قدیم شہر اور دارالحکومت پامپی میں ہزاروں سال پرانی ایک سڑک دریافت ہوئی ہے جو اب تک اچھی حالت میں ہے اور یہاں بنے ہوئے مکانات کی بالکونیاں بھی اچھی حالت میں ہیں۔ انکی اچھی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان مکانوںسے زمانہ قدم کے بنائے گئے۔مٹی کے ظروف بھی ملے ہیں جنہیں کوٹا ظروف کہا جاتا ہے او ریہ کون کی شکل کے ہوتے ہیں۔ ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ یہ علاقہ 1979ء میں قریب ہی واقع مائونٹ ویسوویس آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد گردو غبار میں دھنس گیا تھا۔ اب ماہرین اسے صاف ستھرا کرکے اچھی حالت میں لائیں گے او راس سے محکمہ سیاحت  لوگوں کیلئے کھول دے گا۔ اس راستے  اور یہاں راستے کے کنارے بنے مکانات کے بارے میں ماہرین آثار قدیمہ کا کہناہے کہ اطالوی وزارت ثقافت کو پوری امید ہے کہ اسے انتہائی قابل دید بنایا جاسکتا ہے  اور اس کے بعد یہ سیاحوں کا مرکز بن جائیگا۔ واضح ہو کہ زمانہ قدیم کے مکانات میں  دوسری منزلیں شاذو نادر ہی ملتی ہیں لیکن یہاں نہ صرف دوسری منزل موجود ہے بلکہ اس میں بالکنی بھی بنی ہوئی ہے جو یہاں ہزاروں سال کے فن تعمیرات کے عروج کی نشانی ہے۔ اس کے حوالے سے ضروری تصاویر نیپلز کے ثقافتی ورثے کے مرکز میں لگادی گئی ہیں۔ برآمد ہونے  والے بیشتر برتن پرانے انداز کے مطابق سرخ رنگ کے ہیں جنہیں بھٹیوں میں پکا کر لال کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دنیا کی معمر ترین خاتون آئندہ ماہ 129ویں سالگرہ منائیں گی

شیئر: