Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان یکجہتی فورم نے ”احترام رمضان“تقریب کا اہتما م کیا

سیاسی و فلاحی فورمز کے نمائندوں کی شرکت، فلسطین سے متعلق سعودی موقف کی تعریف
جدہ (جاوید راہو) جدہ میں پاکستان یک جہتی فورم نے احترام رمضان کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام سیاسی و فلاحی فورمز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن،پی پی پی،تحریک انصاف،جماعت اسلامی، جے یو آئی (ف)،مسلم لیگ ق،جٹ فورم،رائٹر فورم، بزنس کمیونٹی، پاکستان جرنلسٹ فورم،اوورسیز کشمیر کمیونٹی۔انجینیئرز فورم،اے این پی،ڈاکٹرز فورم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر قاری عبدالباسط نے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت کو احادیث مبارک کی روشنی میں بیان کیا۔ تقریب سے فورم کے بانی و چیئرمین ریاض حسین بخاری، پی ٹی آئی کے میڈل ایسٹ آرگنائزر ذوالقرنین علیخان،جماعت اسلامی کے انجینیئر الطاف، اے این پی کے نو شیروان خٹک اور جے یو آئی کے سمیع الحق نے اپنے خطاب میں یکجہتی فورم کو مزید مضبوط کرنے پرزور دیتے ہوئے ریاض بخاری کی کوششوں کو سراہا ۔مقررین نے کشمیر اور فلسطین میں اسلام و مسلمان دشمنوں کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور وہاں ہونےوالی اموات پر افسوس کا اظہار کیا۔مقررین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے فلسطین کیلئے اٹھائی جانے والی آواز کی بھر پور حمایت کی۔آخر میں ڈاکٹر امجد عبید نے رمضان میں صحت مند غذاﺅں پر لیکچر دیا۔
 
 
 

شیئر: