Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 64 افراد کی ہلاکت؟

کراچی ...کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 64 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ایدھی فاﺅنڈیشن کے ترجمان نے تصدیق جبکہ جناح اسپتال انتظامیہ نے تردید کردی ۔ ایدھی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے باعث 64 افراد ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہوئے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق تمام افرااد کا تعلق کراچی سے ہے۔ زیادہ تر اموات لانڈھی، کورنگی، بن قاسم گڈاپ اور ملحقہ علاقوں میں ہوئیں۔ایدھی ترجمان مرنے والے افراد کو شہریوں نے سڑکوں، بس اسٹاپ اور مختلف علاقوں سے ایدھی ہوم پہنچایا۔16میتیں تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردیں۔ جناح اسپتال کے ڈاکٹر توفیق کے مطابق مرنے والے تمام افراد کو اسپتال لانے کی بجائے ایدھی سرد خانے پہنچادیا گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ صرف 4 مریضوں کو لایا گیا۔ 2 مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ سول اسپتال میں بھی ہیٹ اسٹرک سے کسی ہلاکت کی تردید کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں گرمی ،روزہ ،العطش العطش کی پکار

شیئر: