Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانسیسی فٹبالر پاول پگبا نے عمرہ ادا کیا

 
جدہ: عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی فٹبالر پاول پگبا نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ روس میں آئندہ ماہ سے ہونیوالے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں فرانسیسی ٹیم کے اہم کھلاڑی گزشتہ روز عمرے کی سعاد ت حاصل کرنے کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی پاول پگبا کو دین حنیف کی حکانیت کی آگہی اپنی والدہ یوموریبا کی طرف سے حاصل ہوئی جس سے مرغوب ہو کر وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ۔انہوں نے گزشتہ برس بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ پیرس کے نواح میں رہنے والے پگبا گزشتہ سال سب سے زیادہ آمدن حاصل کرنے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ 

شیئر: