Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ ستاروں کے پردیس میں عالیشان گھر

بالی وڈ ستاروں نے ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بڑے بڑے گھر بنا رکھے ہیں۔امیتابھ ہوں،ابھیشیک،شاہ رخ خان یا سلمان خان،سب نے وطن سے باہر کروڑوں روپے مالیت کے گھر خرید رکھے ہیں۔وہ دن گئے جب امیتابھ بچن کہا کرتے تھے کہ وہ کھولی نمبر 420میں رہتے ہیں،اب ہندوستان میں الہٰ آباد کے علاوہ انہوںنے دبئی،پیرس،لندن اور دیگر مقامات پر بھی گھر بنا رکھے ہیں۔ ان کا پیرس کا گھر 3کروڑ روپے کا ہے۔اس کے علاوہ ان کے پانچ گھر ممبئی میں ہیں۔امیتابھ بچن کے فرزند ابھیشیک نے جمیرہ کی گولف اسٹیٹ میں ایک ریسارٹ ولا بنا رکھا ہے جس کی مالیت ساڑھے 3کروڑ اماراتی درہم ہے۔شاہ رخ خان اور گوری نے دبئی کے مہنگے ترین علاقے پام جمیرہ میں ایک لگژری ہوم بنا رکھا ہے جو ساڑھے 8 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ یہ گھر 17کروڑ84 لاکھ روپے کا ہے اور اس کا اپنا ساحل بھی ہے۔شاہ رخ خان کا ایک اپارٹمنٹ لندن کے پوش علاقے پارک لین میں بھی ہے جس کی مالیت 2کروڑ برطانوی پاونڈ ہے۔ایسے میں سلمان خان کہاں پیچھے رہتے،باندرا بینڈاسٹینڈ پر اپنے عالی شان اپارٹمنٹ کےساتھ ساتھ انہوں نے دبئی میں برج خلیفہ کے قریب ایک مہنگا گھر بنایا ہے۔
 

شیئر: