Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جتنا ظلم کرو گے عوام اس سے زیادہ پیار دینگے،نواز شریف

چشتیاں... سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان کی خدمت کر نے والے کو کرپٹ یا غدار بنا دیا جاتا ہے۔ آئندہ الیکشن میں آپ دبا کر ووٹ دیں میرے خلاف فیصلے ہوا میں اڑ جائیں گے۔جنوبی پنجاب کے لوگ لوٹا بنے ہیں۔ تم لاکھ چلے جاو۔ مسلم لیگ (ن)جس کو کھڑا کرے گی عوام اسے ووٹ دینگے ۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آپ کے جذبے کو اللہ سلامت ر کھے۔ یہ جذبہ 2018ءکے انتخابات میں کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔ ووٹ کو عزت ملنے والی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چشتیاں ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں سب سے آگے ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ نوازشریف پر کیا الزام ہے ؟ کوئی پیسہ کھانے کا الزام ہے ۔ قوم کی امانت کو بد دیانتی سے استعمال کیا ۔ پھر آپ اپنے آپ سے پوچھیں مجھے کیوں نکالا۔میں تو آپ کےلئے دن رات کام کررہا تھا۔میں توچاہتا تھا کہ آپ کی خدمت کر کے آپ کو اچھا شہری بنادیں۔ آپ کے ہاتھوں میں ڈگریاں ہیں لیکن روز گار نہیں ۔انہوںنے کہاکہ تم نوازشریف پر جتنا ظلم کرو گے عوام اس سے زیادہ پیار دینگے۔ انہوںنے کہاکہ 2018ءمیں الیکشن آرہا ہے آپ دبا کر ووٹ دیں۔یہ سب فیصلے ہوا میںاڑجائیں گے اور کچھ پتہ نہیں لگے گا۔ پہلے سے دس گنا زیادہ خدمت کرینگے ۔قبل ازیں مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا ایشو لائے لیکن انہیں اقامہ پر نکالا گیا۔ نواز شریف کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی تو کہا گیا کہ تم نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔انہوںنے کہاکہ جب کرپشن ثابت نہ کر سکے تو ہمارے خلاف فتوے د ئیے گئے۔ پاکستان اوپر کی جانب جا رہا تھا کہ نواز شریف کو وزیراعظم ہاو¿س سے نکال دیا گیا۔مریم نواز نے کہاکہ (ن) لیگ کے مخالفین کے پاس تنقید کرنے کے لئے کچھ نہیں ۔این اے 120 میں دھاندلی کے باوجود لوگوں نے ٹھوک کر (ن) لیگ کوووٹ دیا، آزاد کشمیرمیں بھی “مودی کا جو یار ہے غدارہے” کا نعرہ لگایا تھا لیکن اس کے باوجود نوازشریف کو ووٹ دیئے گئے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو نکالنے کے بعد ملکی معیشت کو بریک لگ گئی تاہم نوازشریف عوام کی خدمت کےلئے دوبارہ آئیں گے۔2ماہ بعد میاں صاحب دوبارہ واپس آئیں گے اور دوبارہ رنگ سجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے کاموں کی گواہی عوام دے رہے ہیں جب کہ پارٹی بدلنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:ایون فیلڈ ریفرنس ،نواز شریف نے بیان ریکارڈ کرادیا

شیئر: