Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10 لاکھ ریال باہر بھجوانے کی کوشش ناکام، غیر ملکی کو کاروبار کرانے پرجرمانہ

ریاض..... سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے 10 لاکھ ریال باہر بھجوانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایشیائی شہری کو فرنیچر کاکاروبار اپنے نام سے کرانے والے سعودی شہری پر 2 لاکھ ریال جرمانہ کردیا۔سجل تجاری ختم کردی، فرنیچر کا شوروم بند کرا دیا، آئندہ اس کاروبار میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی، غیر ملکی کو 2ماہ قید اور پھر مملکت سے بے دخلی کا پابند بنا دیا۔ آئندہ سعودی عرب ورک پرمٹ پر آنے سے روک دیاگیا۔ سعودی شہری اور ایشیائی کی تشہیر سعودی اخبارات میں دونوں کے خرچ پر کرا دی گئی۔ وزارت نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی اور ایشیائی کو فوجداری کی عدالت نے قانون تجارت کا مجرم قرار دے دیاتھا۔ مقامی شہری نے ایشیائی کو قانون تجارت نظرانداز کرکے اپنے نام سے فرنیچر کے کاروبار کی اجازت دے رکھی تھی۔ دونوں نے 10 لاکھ ریال باہر بھجوانے کی کوشش بھی کی تھی، ناکام بنا دی گئی۔ سعودی قانون کے بموجب کوئی بھی مقامی شہری کسی بھی غیرملکی کو اپنے نام سے کاروبار کرانے کا مجاز نہیں۔ سعودی قانون کے بموجب یہ قابل سزا جرم ہے اس پر دو برس تک قید ، فی خلاف ورزی 10 لاکھ ریال تک کے جرمانے ، غیر ملکی کی مملکت سے بے دخلی اور متعلقہ فریقوں کی خود ان کے خرچ پر مقامی اخبارات میں تشہیر ، سجل تجاری پر بند ش اور متعلقہ کاروبار آئندہ کرنے کی ممانعت جیسی سزائیں مقرر ہیں۔ 
 

شیئر: