Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں ملک برادران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 10سال سعودی عرب میں رہا ، دوستوںنے پیار او رعزت دی جس کیلئے مشکور ہوں، ملک جہانگیر
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
 عسیر ریجن کے روح رواں فراست اللہ آفریدی نے اپنے 4دوستوں کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔
     اس موقع پر فراست اللہ آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو علم ہے کہ ملک عبدالاحد ، ملک جہانگیر ، ملک محبوب اور ملک اخلاق مستقل طورپر پاکستان جارہے ہیں ۔ ان کے ساتھ گزارے ایام ہمیشہ یاد رہیں گے۔ ملک برادران نے بڑا اچھا وقت گزارا ہے۔ سنہری یادیں چھوڑ کر جارہے ہیں۔ پاکستان میں ان سب کا اپنا اپنا کاروبار ہے جسے جاکر یہ آگے بڑھائیں گے۔ ہماری دعائیں انکے ساتھ ہیں۔ یہ ہمیں اپنی دعائوں میں یاد رکھیں ہم انہیں دعائوں میں یاد رکھیں گے۔
    ملک جہانگیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں 10سال سعودی عرب میں رہا ہوں۔ آپ سب نے بہت پیار او رعزت دی جس کیلئے میں ا نتہائی مشکور ہوں۔ ہم سب کیلئے دعا کرتے رہیں۔ میں چوہدری ندیم کمبوہ، نبی جان، سمیع اللہ، ملک شاہد محمود، جنید آفریدی، ملک عمران، عباس آفریدی اور فراست اللہ آفریدی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب کا اہتمام کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -”سلوی رانا کی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی“

شیئر: