Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں کراچی شیف ایٹ ہوم گرو پ کے چوتھے یوم ِ قیام کی رنگا رنگ تقریب

گروپ کامقصد خواتین کو انواع و اقسام کے پکوان تیار کرنے میں ماہر بنانا ہے ، ریجنل سربراہ کا تقریب سے خطاب
مسز جہانزیب ۔ جدہ
  "کراچی شیف ایٹ ہوم" کی جانب سے چوتھے یوم تاسیس کی تقریب مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی ۔خواتین کا یہ گروپ 4 برس قبل پاکستان کی معروف شیف صبا محسن شیخ نے سوشل میڈیا پر قائم کیا تھا جس کے اب تک ایک لاکھ سے زائد ممبربن چکے ہیں ۔
     کراچی شیف ایٹ ہوم کی تقریب کی منتظم اور ریجنل سربراہ سلمیٰ جہا نزیب نے گروپ کے مقصدِقیام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  کہ ہمارا مقصد خواتین کو بہترین کھانا پکانا سیکھائیں اور ان میں گھر بیٹھے وہ صلاحیتیں اجاگر کریں جو خوابیدہ ہیں ۔کراچی شیف ایٹ ہوم کی چوتھی سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم ایک دوسرے سے متعارف ہوں تاکہ ایک دوسرے کے بہتر طور پر کام آسکیں ۔ مسز جہانزیب نے مزید کہا باہمی روابط سے ہی معاشرہ تشکیل پاتا ہے اور بہترین معاشرے کی تشکیل کیلئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی اہم ہے جیسا کہ کسی ماہر نے کہا کہ " صحت مند دماغ صحت مند جسم میں ہی ہوتا ہے "  جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اسے بہترین اور متوازن خوراک دیں تاکہ دماغی صحت بھی برقرار رہ سکے ۔
     تقریب میں شریک خواتین اور بچوں کے مابین مختلف مقابلے بھی منعقد کئے گئے جن پر فوری انعامات تقسیم کئے گئے ۔
    ماہر خوراک ڈاکٹر ادیہ وہاج نے رمضان المبارک میں متوازن غذا کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہمیں ماہ صیام میں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ روزے کا حقیقی مقصد کیا ہے ۔ روزہ بھوک و پیاس اور برداشت کرنے کا نام ہے ۔ طبی نکتہ نظر سے اگر دیکھا جائے تو اس کی بے حد افادیت ہے۔ انسانی جسم کیلئے یہ انتہائی ضروری ہوتا ہے کہ کچھ وقت کیلئے خوراک سے اجتناب برتا جائے ۔ روزہ کھولنے کے بعد اعتدال سے متوازن غذائیں استعمال کی جائیں ۔
     تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے ساتھ ملکر کراچی شیف ایٹ ہوم کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - -”سلوی رانا کی بے لوث خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی“

شیئر: