Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحت مند آنکھوں کے لیے یوگا مشقیں

اپنے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو آپس میں زور زور سے رگڑیں ۔ جب ہاتھ گرم ہو جائیں تو اپنی آنکھوں پر رکھ دیں ۔ کچھ دیر انگلیوں کے پور اور پھر ہتھیلی کا نچلا حصہ آنکھوں پر رکھیں ۔ یہ ورزش کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ کی جاسکتی ہے ۔ خواہ آپ تھکے ہوئے ہوں ، آفس میں کام کر رہے ہوں یا کمپیوٹر استعمال کر رہے ہوں ، اس ورزش  کو وقتاً فوقتاً کرتے رہنے سے نہ صرف نظر تیز ہو جاتی ہے بلکہ آنکھوں کی تھکاوٹ اور جملہ امراض سے بھی سکون ملتا ہے ۔ 
آنکھوں کی جانب دوران خون میں اضافہ کرنے کے لئے دیوار سے لگ کر ٹانگیں سیدھی اوپر کی طرف کرلیں ۔ اب اپنے آپ کو بالکل  ڈھیلا اور پرسکون چھوڑ دیں اور گہرے گہرے سانس لیں ۔  آنکھیں بند کر لیں اور اپنی تمام تر توجہ چہرے اور خاص طور پر آنکھوں پر مرکوز کرکے چہرے پر پڑتے خون کے دباؤ کو محسوس کریں ۔ اس پوزیشن میں دو منٹ رکیں اور پھر کچھ دیر سیدھا لیٹ کر آرام کر لیں ۔ 
ورزش کے ساتھ ساتھ سبزیوں ، پھلوں اور پانی کا کثرت سے استعمال بھی آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ مثبت سوچ اور خوش رہنے کی عادت بھی آنکھوں کے گرد  حلقوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

شیئر: