Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کی بابرکت ساعتوں میں فلسطینی بھائیوں کویاد رکھیں، غلام دستگیر

پاکستان پیپلز کلب کویت کی جانب سے عوام دوست افطار ڈنرکا اہتمام،سفیر پاکستانی کی خصوصی شرکت
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
   کویت میں پاکستان پیپلز کلب کی جانب سے عوام دوست افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام کلب کے صدر عتیق عدنان نے کیا۔سفیر پاکستان غلام دستگیر نے افطار ڈنر میں خصوصی شرکت کی۔ معروف نقیب حکیم طارق محمود نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول پیش کرنے والوں میں طارق اقبال، فیاض وردگ،  ذوالفقار چشتی اور فیصل نقشبندی شامل تھے۔
     صدر پیپلز کلب کویت عتیق عدنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے تمام پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور یہی لوگ پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرتے ہیں۔
    سفیر پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کا صدق دل سے احترام کرنا چاہیے۔ فلسطین کے نہتے شہیدوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں رمضان کی بابرکت ساعتوں میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو اسرائیلی دردندگی کا شکار ہیں۔
     افطار سے قبل حکیم طارق محمود نے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔بعد از نماز مغرب حاضرین کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -عسیر میں ملک برادران کے اعزاز میں الوداعی تقریب

شیئر: