Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: 18 سالہ فلسطینی نے 25 سالہ سعودی کو قتل کردیا

مکہ مکرمہ.... یہاں پیر کو علی الصباح 18 سالہ فلسطینی نوجوان نے الخانسہ محلے میں نوک جھونک کے بعد 25 سالہ سعودی نوجوان کو لوگوں کے سامنے قتل کردیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوا ن مملکت کے الجنوب علاقے میں زیر تعلیم ہے وہ سالانہ تعطیلات کے موقع پر موسم گرما گزارنے کیلئے اپنے بوڑھی ماں سے ملنے کیلئے مکہ مکرمہ آیا ہوا تھا۔ قتل ہونے والا سعودی ایک برس پہلے ہی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ العوالی منتقل ہوا تھا۔ واردات کی رات وہ اپنی دادی سے ملنے کیلئے پہنچا ہوا تھا۔ واردات غیر متوقع طور پر اچانک ہوئی ۔ محلے کے لوگ جائے وقوعہ پر بیٹھے گپ شپ کررہے تھے ۔ واردات کرنے والا ایک گوشے میں نوجوانوں کو فٹبال کھیلتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔ اچانک سعودی شہری نے آگے بڑھ کر اسے طمانچہ رسید کیا، دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔ فلسطینی نے دھار دار آلے سے وار کرکے سعودی شہری کا کام تمام کردیا۔ پولیس نے فلسطینی کو گرفتار کرلیا۔

                                          

شیئر: