Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رافیل نڈال نے آٹھویں بار اٹالین اوپن جیت لیا

روم:اسپین کے رافیل نڈال نے دفاعی چیمپئین الیگزینڈر زویروو کو شکست دے کر آٹھویں مرتبہ اٹالین اوپن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ پھر عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن میں شکست کی وجہ سے انہیں پہلی پوزیشن سے بھی محروم ہونا پڑا تھا۔ روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا سامنا دفاعی چیمپیئن اور جرمنی کے نوجوان کھلاڑی الیگزینڈر زویرووسے ہوا۔ ہسپانوی ٹینس اسٹارکے تجربے کے آگے الیگزینڈر بے بسی کا شکار نظر آئے اور اپنے اعزاز کے دفاع میں زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔ فائنل میں اس فتح پرنڈال کافی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ میرے لئے بہت اہم تھا ، میں گزشتہ ہفتے ختم ہونے والے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہوا تھا لیکن اپنے ہدف کے مطابق اسے دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا، میں نے جیسا سوچا ویسا ہی ہوا، اٹالین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین موقع ہے ۔انہوں نے یہ کامیابی مجھے فرنچ اوپن میں اپنے اعزاز کے دفاع کی تیاری کے لئے بھی مدد گار ثابت ہوئی ۔

شیئر: