Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیدان کے بیٹے کا سینیئر ٹیم کیلئے پہلا میچ

میڈرڈ:اسپینش فٹبال لیگ میں رئیل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان کے بیٹے لوکا نے سینئر ٹیم کیلئے کھیل کا آغاز کردیا ہے ڈیبیو کرلیا۔ ولا ریال کے خلاف میچ میں زیدان نے بیٹے کو کھیلنے کا موقع دیا ۔ زیدان خود بھی رئیل میڈرڈ کے لئے کھیل چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے ڈیبیو میچ پر بہت خوشی ہے یہ میرے لیے اور اس کے جونیئر کوچ کیلئے بہت اہم ہے، بطور والد میرے لیے لوکا کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتے ہوئے دیکھنا قابل فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لوکا توقعات پر پورا اترے گا کلب انتظامیہ کو مایوس نہیں کرے گا۔رئیل میڈرڈ کی ٹیم اب 26 مئی کو یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں انگلش کلب لیورپول سے ٹکرائے گی۔زیدان نے کہا کہ ہم اس چیلنج سے نمٹنے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔رئیل میڈرڈ گزشتہ2سال سے یہ ٹائٹل جیتی آرہی ہے اور اس مرتبہ کامیابی کی صورت میں وہ نیا ریکارڈ بھی قائم کردے گی۔دوسری جانب لیور پول کو اپنے مصر کھلاڑی محمد صلاح سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔

شیئر: