Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سبیکا کی تدفین کل کراچی میں ہوگی

  کراچی ...امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 17 سالہ پاکستانی طالبہ سبیکا  شیخ کا جسد خاکی بدھ کی صبح4 بجے کراچی پہنچے گا۔کی نمازِ جنازہ گلشن اقبال کے حکیم سعید گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں ہو گی۔عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ سرکاری حکام اور سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ ہیوسٹن کی مسجد میں نمازہ جنازہ کے بعد سبیکا کی میت کو استنبول کے راستے پاکستان کے لئے روانہ کیا گیا۔ سبیکا شیخ امریکی حکومت کے طلبہ کے تبادلے کے پروگرام یوتھ ایکسچیج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت امر یکہ میں زیر تعلیم تھی۔سبیکا کے والد عبدالعزیز شیخ نے امریکی ریڈیو کوانٹرویو میں کہا کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر یا انجینئر بننے کی روایتی سوچ سے ہٹ کر ایمبیسیڈر بننا چاہتی تھی۔ اگر سبیکا کو امن کی سفیر کا اعزاز سرکاری طور پر دیا جائے تو یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہوگی۔ واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس ایلگرین نے امریکی پرچم اور ایک سرٹیفیکیٹ بھی سبیکا اور ان کے گھر والوں کے لئے سمبل آف آنر کے طور پر ساتھ بھجوایا ہے۔
مزید پڑھیں:سبیکا شیخ کی میت کل پاکستان روانہ ہوگی

شیئر: