Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکان اسمبلی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر برہم

  اسلام آباد... قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،پانی اور گیس کی کمی پر حکومتی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کہا جارہا تھا کہ 5ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کرلی ۔ اگر ایسا ہے تو پھر شہروں میں6 سے8 گھنٹے اور دیہات میں12 سے14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیوں کی جارہی ہے ۔ رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں شدید گرمی میں بجلی اور پانی کا شدید بحران ہے ۔ کراچی شہر سے روزانہ کی بنیاد پر 16ہزار ٹن کچرا اکٹھا کیاجاتا ہے ۔ جس سے200 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ سندھ سراپااحتجاج ہے ۔ درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ۔ بجلی ناپید ہوچکی ہے ۔ گرمی جس سے اموات ہورہی ہیں ۔ رکن اسمبلی عامر مجید ، عثمان ترکئی ، رمیش لال ، ملک حامد ڈوگر شہریار آفریدی ، خواجہ سہیل اور شیریں مزاری نے بھی حکومتی پالیسیوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ 
مزید پڑھیں:کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے64 افراد کی ہلاکت؟

شیئر: