Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویزا رشوت اسکینڈل : وزارت داخلہ کا افسراور3دیگر افراد گرفتار

نئی دہلی۔۔۔۔راجستھان انسداد بدعنوانی بیورو نے ویزا کے بدلے رشوت کے الزام میں وزارت داخلہ کے غیر ملکی ڈویژن میں سینیئر ڈپٹی سیکریٹری پی کے مشرا اور 3دیگر افراد کو گرفتار کرلیا ۔وزارت داخلہ نے  ہندوستانی شہریت یاطویل المیعاد ویزا کی توسیع کیلئے درخواست دینے والے پاکستانی تارکین وطن کے  زیر التوا معاملات کا تصفیہ کرنے کا حکم دیا ہے۔وزارت داخلہ کے ایک اور افسر کا کہنا ہے کہ رشوت برائے ویزہ  کے مبینہ گروہ کے بارے میں راجستھان پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کا انتظار ہے۔ راجستھان پولیس کے افسر نے بتایا کہ مبینہ گروہ سرکاری افسران کی ساز باز سے گزشتہ کئی برسوں سے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے سرگرم تھا۔ رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کئے 3دیگر افراد کے نام اشوک ، گووند اور بھگوان رام ہیں جو پاکستانی تارکین وطن ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -ایئر انڈیا کے طیارے کی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

شیئر: