Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائم سنگھ ہوسکتے ہیں وزیر اعظم کے عہدے کے دعویدار، اکھلیش

اناؤ۔۔۔۔سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں متحد ہوکر پارلیمانی انتخابات لڑیں گی جس کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ہوسکتے ہیں۔اکھلیش یادو نے کہا کہ نیتا جی کسانوں کے رہنما ہیں۔ ملک کی ترقی و خوشحالی کسانوں کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک میں نے ضلع پنچایت اور علاقائی پنچایت کے ارکان کی خریدوفروخت کی بات سنی تھی لیکن کرناٹک میں ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔ سپریم کورٹ نے بروقت مداخلت کرکے جمہوریت کو داغ دار ہونے سے بچالیا ۔ریاست کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھاجپا جھوٹوں کی پارٹی ہے ۔ اس حکومت میں کسان خودکشی کررہے ہیں اور کتے بچوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا کسانوں سے محبت کا اظہار محض دکھاوا اور قرض معافی ایک دھوکہ ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -سرخاب اور دیگر نایاب پرندوں کی تلاش

شیئر: