Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد پر حملوں کی منصوبہ سازی کے الزام میں فرانسیسی شہری کو 6 سال قید

کیف۔۔یوکرائن کی ایک عدالت نے ایک فرانسیسی شہری کو مساجد پر حملوں کے منصوبہ سازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی۔ یوکرین کی سیکیورٹی فورسز نے گریگوری ایم نامی فرانسیسی شہری کو 2016 میں پولینڈ کی سرحد سے متصل علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت گریگوری ایم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔عدالت میں دوران سماعت یوکرین کی خفیہ ایجنسی ایس بی یو نے موقف اختیار کیا تھا کہ گریگوری کا تعلق انتہا پسند عیسائی نظریات کے حامل گروپ سے ہے اور وہ 2016 میں فرانس میں کھیلی گئی یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران مساجد اور یہودی عبادت گاہوں پر کم از کم 15 حملے کرنا چاہتا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 6 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

شیئر: