Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کا 100روزہ پروگرام شیخ چلی کی کہانیاں

  اسلام آباد ...پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے100دن کے پروگرام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پروگرام میں شیخ چلی کی کہانیاں ہیں۔ 2013میں عمران خان کی جانب سے پیش کر دہ ا یجنڈا 5 سا ل میں بھی پورا نہ ہوسکا۔عمران خان نے 50دن میں 100لوٹے اکٹھے کئے۔ان کے پاس ہر سائز ، ہر رنگ کا لوٹا اور ڈرم موجود ہے۔ عمران خان کے ہاتھ میں وزارت عظمیٰ کی لکیر نہیں۔اسلئے 100دن کا ایجنڈا دےکراپنی خواہشات پوری کررہے ہیں۔ آصف زرداری کا تدبر اور تجربہ اور بلاول بھٹو کا جوان جوش پاکستان کے اندر حقیقی تبدیلی لائےگا۔ہمارے پاس بھٹو اور بےنظیر ہیں جو کسی اور کے پاس نہیں ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سیاسی طور پر الیکشن کے 70یا 80دن پہلے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی آئندہ حکومت کے 100دن کا ایجنڈا دینا نفسیاتی پروپیگنڈا اور پری پول رگنگ ہے۔2013میں بھی عمران خان نے 90دن کا ایجنڈا دیا تھا جو 5سال میں بھی پورا نہیں ہوسکا۔ اب پتہ نہیں یہ 100دن کا کتنے سالوں میں پورا ہوگا۔ تحریک انصاف کے 5رہنماﺅں کی جانب سے 100دن کا ایجنڈا دینا کوئی کالج کا لیکچر لگ رہا تھا جس کیلئے پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی۔ 100دن کا ایجنڈا عمران خان کی خواہشات کا مجموعہ ہے۔ حیرت ناک بات ہے کہ پی ٹی آئی والے اگر حکومت میں آئے تو پہلے 3مہینے صرف پالیسی دینے میں لگا دیں گے۔ اداروں کے لوگوں کو اپنی پالیسی سمجھانے میں ا نہیں 420دن لگیں گے۔ اس موقع پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو کام عمران خان اور پی ٹی آئی والے جو کام 5سال میں نہیں کرسکے وہ 100دن میں کیسے کریں گے۔ عمران خان کی باتوں کی وجہ سے ان کو اب کوئی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔ اب تو نجومیوں نے اعلان کردیا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزارت عظمیٰ کی لکیر نہیں ۔اس لئے عمران خان 100دن کا ایجنڈا دے اپنی خواہشات پوری کررہے ہیں۔ 
مزید پڑھیں: پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہوگا،عمران خان

شیئر: