Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کے حملوں میں 20اہلکار ہلاک

کابل۔۔۔افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان کے حملوں میں کم از کم20 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ادھر  طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔غزنی کی صوبائی کونسل کے رْکن حسن رضا یوسفی نے کہاکہ ضلع دہ یَک میں سات پولیس اہلکار مارے گئے جن میں ضلعی پولیس کے سربراہ اور ریزرو پولیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔ سات دیگر پولیس اہلکار ضلع جغتو میں طالبان کے حملے کا نشانہ بنے۔ یوسفی کے مطابق ان حملوں کا آغاز پیر کی شب ہوا جو منگل کی صبح تک جاری رہے۔ طالبان نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

شیئر: