Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مسلم لیگ ن کی طرف سے سحری کی دعوت

پاکبان ملک کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر فرید احمد
ریاض ( ذکاء اللہ محسن ) پاکستان مسلم لیگ ن  کے نائب صدر اورکاروباری شخصیت چوہدری اکرام کی طرف سے ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں سحری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ تھے۔ تقریب میں اہالیان ریاض کے معززین اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ امتیاز احمد نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کی روایت رہی ہے کہ ہر سال ماہ رمضان میں زیادہ تر سحری تمام دوست مل کر اکھٹے کرتے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ریاض کے نائب صدر اور تقریب کے میزبان چوہدری اکرام نے اپنے خطاب میں تمام آنیوالے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الحمد للہ ایک بار پھر ہم سب کو رحمتوں کا مہینہ میسر آیا۔ مغفرت کی سبیل لگا دی گئی اور پکارنے والا پکارتا ہے کہ ہے کوئی مانگنے والا جو مجھ سے مانگے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہمیں صرف اور صرف پاکستان کے متعلق سوچنا چاہیے۔ اوورسیز پاکستانیز ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی جماعت کی ہو لیکن پاکستان کی ترقی کے لئے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینا بہت ضروری ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن الریاض کے صدر خالد اکرم رانا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ سبحان و تعالی ہمیں اس بابرکت مہینے کی سعادتیں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید، نائب صدر رانا اشرف، جنرل سیکرٹری ناصر محمود آرائیں، سردار شعیب، محمود ڈوگر، راجہ یعقوب، سینیئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اسحاق میمن، ناظم اعلی جمیعت اہل حدیث الریاض فیصل علوی، حلقہ فکر وفن کے روح رواں ڈاکٹر ریاض، بزم ریاض کے صدر ریاض راٹھور، موٹیویشنل اسپیکر اور ہر دل عزیز شخصیت تصدق گیلانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اصغر قریشی، مشہور بزنس مین چوہدری بشیر، مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف، سینیئر رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر سعید احمد، امین تاجر، عمر فاروق، ملک عصمت، ملک بابر کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 

شیئر: