Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی امریکی حکمت عملی اورپابندیاں ایران کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، امارات

 ابوظبی.... متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ ان کا ملک امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایران کےخلاف نئی اقتصادی حکمت عملی کی حمایت کرتا ہے۔امریکا کی ایران کےخلاف ٹھوس حکمت عملی ایران کو اپنی پالیسیاں بدلنے پر مجبور کرے گی۔امریکی پابندیاں کئی سال سے خطے میں جاری ایرانی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں اماراتی وزیر برائے مملکت خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ اتحادی ممالک ایران کو راہ راست پر لانے،اس کی توسیع پسندی کی روک تھام اور خطے میں اس کے انتشاری پروگرام کے خاتمے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پید کرنا ہو گا،جب تک خطہ ایرانی سرگرمیوں سے متاثر ہے۔ایران کی جانب سے عرب ممالک کی داخلی پالیسیوں اور خود مختاری کا احترام نہیں کیا جاتا اس وقت تک تہران کےساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ جوہری سمجھوتے کے بعد ایران کی عرب ممالک میں مداخلت غیر معمولی حد تک بڑھ گئی تھی۔اب ایران کو یہ جان لینا چاہیے کہ اس کی خطے میں پالیسیوں کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔اماراتی وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ خطے کو امن واستحکام کے ساتھ ایرانی مداخلت سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔ایران عرب خطے میں فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے جس کے باعث تہران خود بند گلی میں جا چکا ہے۔
 

شیئر: