Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فٹبالرزکیلئے برازیلین ٹرینر کی خدمات

 
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ٹیم کی تربیت کیلئے برازیلین ہیڈ کوچ کے بعد برازیلین ٹرینر کی خدمات بھی حاصل کرلیں۔ ایشین گیمز کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا کیمپ 25 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا اور برازیلین ٹرینر رابرٹو پورٹیلا کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔اس سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ جوز انتونیو  کی خدمات حاصل کی تھیں جو کراچی میں کھلاڑیوں کو ٹپس دے رہے ہیں۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ سے 3 سال کا معاہدہ کر رکھا ہے اور یہ وہی کوچ ہیں جو برازیل کی قومی ٹیم کی بھی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ایشین گیمز کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کراچی میں ہونے والے چیلنج کپ کے دوران کیا گیا جبکہ لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں 60 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ 

شیئر: