Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاخدود سے تاریخی سکے دریافت

نجران.... نجران میں الاخدود تاریخی علاقے میں قدیم سکے دریافت ہوئے ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ کھدائی کے دوران ایک بڑا مٹکا بھی ملا ہے جس کے اندر پرانے زمانے کے سکے موجود تھے۔ ابتدائی اندازے سے معلوم ہوتا ہے کہ سکوں کا تعلق پہلی عیسوی صدی سے ہے۔ یہاں نجران کی پرانی تہذیب کے آثار بھی موجود ہیں۔ الاخدود کا علاقہ قبل مسیح سے تعلق رکھتا ہے۔
 

شیئر: