Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام انتخابات25جولائی کو ہونگے

اسلام آباد ... آئندہ عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان نے عام انتخابات کے انعقاد کی سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی۔صدرِ مملکت الیکشن کے انعقاد کی سمری پر جلد دستخط کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے 25، 26 اور 27 جولائی کی تاریخیں تجویز کی تھی۔ سمری کی منظوری کے بعد ایک ہفتے میں الیکش شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ قانون کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کرانا ہونگے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ایک ہفتہ کاغذات نامزدگی، 14 دن اسکروٹنی اور 7 دن میں اپیلوں پر فیصلہ ہو گا۔ کاغذات نامزدگی سے دستبرداری اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کے 3 ہفتے بعد الیکشن ہوں گے۔
مزید پڑھیں:عام انتخابات کیلئے25، 26اور27جولائی کی تاریخیں تجویز

شیئر: