Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلون ورکر پیسے نہ ملنے پر گاڑی پر چڑھ گئی

حال ہی میں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد فرانس کی انتظامیہ نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایک موبائل فون سے بنائی گئی وڈیو میں سلون ورکر ایک گاڑی پر چڑھ گئی اور ڈرائیور نے گاڑی چلادی۔ سلون ورکر نے دو خواتین گاہکوں کی جانب سے پوری ادائیگی نہ کرنے پر گاہکوں کی گاڑی کے پاس آکر کھڑی ہوگئی اور انہیں کار چلانے سے روکا ۔کار میں سوار ہونےوالی خاتون نے ورکر کو ہٹنے کے لئے کہا۔ ورکر نے پیسے مانگے اور نہ دینے پر وہ چلتی کار کی ڈکی کو پکڑ کر کار پر چڑھ گئی مگر خاتون ڈرائیور نے کار نہ روکی اور وہ کافی دور تک ورکر خاتون کی پروا کئے بغیر ایسے ہی لے گئی بعد ازاں خاتون ورکر چلتی کار سے گرگئی۔
 
 

شیئر: