Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن میں لوگوں کو ذہنی طور پر جنگ کیلئے تیار کیا جارہا ہے

 اسٹاکہوم .... کہا جاتا ہے کہ سویڈن اور وہاں کے لوگ انتہائی دورکی سوچتے ہیں اور ہر اچھی اور بری چیز کی ساری تفصیلات کو جاننا چاہتے ہیں اور ان سے نمٹنے کیلئے خود کو تیار رکھنا ضروری سمجھتے ہیں۔ اسی وجہ سے انکی سوچ نسبتاً زیادہ دور کی ہوتی ہے جسکا انہیں فائدہ بھی پہنچتا ہے۔ اب سویڈن کی حکومت نے لوگوں کو ذہنی طور پر جنگ کیلئے تیار رہنے کی تلقین کرنے کی غرض سے 20صفحات پر مشتمل ایک پمفلٹ تیار کیا ہے جو ملک کے ہر گھر میں پہنچایا جائیگا۔ پمفلٹ کا عنوان یہ ہے کہ اگر جنگ ہو یا بڑا بحران ہو تو آپ کیا کریں گے؟ یہ پمفلٹ 13زبانوں میں شائع ہوا ہے جو اس چھوٹے سے ملک کیلئے انتہائی حیرت انگیز بات ہے مگر اس سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ مقامی حکومت ملک میں رہنے والے ہر شخص کو خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو۔ صورتحال سے آگاہ کردے تاکہ اسے معاملہ سمجھنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ پمفلٹ میں فوجی تنازعات ، قدرتی حادثات، سائبر کرائم اور دہشتگرد حملوںجیسی صورتحال سے نمٹنے کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں۔ واضح ہو کہ یہ پمفلٹ روس اور مغربی ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایک اچھی چیز سمجھی جارہی ہے۔3جون تک اسکی 48لاکھ کاپیاں تقسیم کردی جائیں گی۔

                               

شیئر: