Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز کے لاپتہ ایتھلیٹس بدستور غائب

گولڈ کوسٹ:ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والے بڑے ٹورنامنٹس کے دوران غریب اور ترقی پذیر ممالک کے کھلاڑیوں کا لاپتہ ہوجانا ایک روایت ہے ۔ اس مرتبہ بھی کامن ویلتھ گیمز کے دوران آسٹریلیا میں لاپتہ ہونے والے درجنوں ایتھلیٹس کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ ساحلی شہر گولڈ کوسٹ میں کامن ویلتھ گیمز کے بعد بھی کم و بیش 50 ایتھلیٹس لاپتہ ہو گئے تھے۔200 سے زائد دیگر ایتھلیٹس پناہ گزین کے طور پر قیام کی قانونی کارروائی میں مصروف ہیں ۔گیمز کے بعد براعظم افریقہ سمیت دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں ایتھلیٹس کے غائب ہونے کے بعد آسٹریلیا نے خبردار کیا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کو ملک بدر کر دیں گے جو غیرقانونی طور پر مقیم ہوں گے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق غائب ہونے والے ایتھلیٹس سے کوئی رابطہ نہیں۔ انہوں نے ملک نہیں چھوڑا اور اب بھی آسٹریلیا میں موجود ہیں۔205 میں سے 190ایتھلیٹس اور آفیشلز نے آسٹریلیا کے رہائشی ویزے کے حصول کیلئے درخواست دی ہے۔ غائب ہونے والے ایتھلیٹس میں یوگنڈا، سیرا لیون اور روانڈ نمایاں ہیں۔2012 ء کے لندن اولمپکس میں21ایتھلیٹس اور کوچز غائب ہو گئے تھے جو آج تک نہیں مل سکے جبکہ اسی عرصے میں 80 سے زائد ایتھلیٹس نے پناہ کی درخواستیں دائر کی تھیں۔ اس طرح 2006 کے کامن ویلتھ گیمز کے بعد بھی 40سے زائد ایتھلیٹس غائب ہو گئے تھے ۔

شیئر: