Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان میں بیٹیوں کو بھی اہمیت ہے، ثانیہ مرزا

 
دبئی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان میں بیٹی کی پیدائش کو معیوب نہیں سمجھا جاتا اور بیٹیوں کو بھی بیٹوں جیسی اہمیت دی جاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ لڑکا ہی خاندان کے نام کو آگے بڑھا سکتا ہے۔میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے، جہاں ہم 2 بیٹیاں ہیں لیکن ہمیں کبھی بھائی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی ہم سے کوئی امتیازی برتاو کیا گیا ۔ اپنی زندگی پر فلم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ اس حوالے سے کئی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن اس فلم سے متعلق ابھی باقاعدہ طور پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ممتازفلم ساز روہیت شیٹی نے اس خواہش کا اظہار کیا تھاکہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں۔ ہدایت کار کرن جوہر بھی ثانیہ مرزا پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں جبکہ ہدایت کار فرح خان بھی ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہ رہی تھیں تاہم نامعلوم وجوہ سے اس پروجیکٹ پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا۔

شیئر: