Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے وائے 5 پرائم 2018 کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

ہواوے کمپنی نے اپنے اسمارٹ فون وائے 5 پرائم 2018 کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ،کواڈ کور پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت موجود ہو گی۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ فون میں فیس ان لاک فیچر بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3020 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی اور اس میں پاور سیونگ ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی۔فون کو کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: