Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں طالبات کیجانب سے پہلی بار ضیوف الرحمان کی رضاکارانہ خدمات

مکہ مکرمہ.... طالبات نے ماہ رمضان المبارک میں حصول اجر کےلئے رضاکارانہ طور پر ضیوف الرحمان کی خدمت اور رہنمائی کے کاموں کا آغاز کر دیا ۔ مکہ ریجن کے ادارہ تعلیم کی معاون ڈائریکٹر جنرل نے ڈاکٹر آمنہ الغامدی نے عاجل ویب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیار مقدس اور شہر مبارک میں مکہ مکرمہ کی طالبات بھی حصول اجر وثواب کےلئے کسی سے پیچھے نہیں ۔ادارہ تعلیم کی جانب سے حرم شریف آنے والے معتمرین اور زائرین کی خدمت کےلئے 100 طالبات کے گروپ نے رضاکارانہ خدمت کا آغاز کیا ہے ۔ڈاکٹر آمنہ نے مزید کہا کہ طالبات کو باقاعدہ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ بہتر اور منظم اندازمیں خدمت خلق کی جاسکے ۔ رضاکار طالبات کو جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں ضیوف الرحمان کی رہنمائی کرنا ، افطاری اور سحری فراہم کرنا ، پانی پلانا ، راستے کی نشاندہی کرنا اور سب سے نمایاں خدمت جسے " مجھے سے پوچھیں " کا عنوان دیا گیا ہے اہم ہے اس سلوگن کے تحت رضاکار طالبات کو مخصوص جیکٹس فراہم کی گئی ہیں جن پر یہ عبارت درج ہے ۔رضا کارطالبات کومختلف گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے جو حرم شریف کے بیرونی صحنوں اور اطراف میں ڈیوٹی ادا کررہی ہیں ۔ رضاکار وں کے ایک گروپ کو وہیل چیئر بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ بیمار اور معمر خواتین کو وہیل چیئر پر انکے مطلوبہ مقام تک پہنچا سکیں ۔ ڈاکٹر آمنہ الغامدی نے مزید بتایا کہ طالبات کی جانب سے رضاکارانہ خدمت پہلی بار شروع کی گئی ہے جسے کافی شوق اور جذبے سے طالبات انجام دے رہی ہیں ۔ رضاکار طالبات کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زائرین میں نعمت خداوندی کی توقیر اور اس کے احترام کے بارے میں بھی انتہائی خوش اسلوبی سے سمجھائیں کیونکہ بعض لوگ بچی ہوئی خوراک کو اس طرح پھینک دیتے ہیں کہ وہ پیرو ں میں آتی ہے جس سے رزق کی بے حرمتی ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر الغامدی کا کہنا تھا کہ امسال کامیاب تجربے کے بعد آئندہ برس مزید بڑی تعداد میں طالبات اس کار خیر میں شامل ہونگی ۔ 
 

شیئر: