Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف : بلدیہ کی کارروائیاں جاری ، 4 ہوٹل سربمہر

 الجوف.... ریجنل بلدیہ کی جانب سے ہوٹلوں اور اشیائے خورونوش فروخت کرنےوالی دکانوں پر تفتیشی کارروائیاں جاری ہیں ۔ دوران تفتیش خلاف ورزیوں پر 4 دکانوں کو بند کر کے مالکان کے پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ عاجل ویب نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل بلدیہ کے ڈائریکٹر درویش الغامدی نے بتایا کہ ماہ رمضان کے آغاز سے بلدیہ کی جانب سے ہوٹلوں اور اشیائے خورونوش کی مارکیٹوں کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا گیا ہے ۔ اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے 42 کلو گرام غیر معیار ی اشیائے خورونوش ضبط کر کے تلف کر دی گئی ہیں ۔ الغامدی نے مزید کہا کہ بلدیہ کی جانب سے تفیشی کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ مارکیٹ سے غیر معیاری اشیائے خورونوش کا مکمل طور پر خاتمہ کیاجاسکے ۔

 

شیئر: