Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ کو خامنہ ای کی7 شرائط

 تہران۔۔۔یران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری سمجھوتے پر قائم رہنے اور اس سے علیحدہ نہ ہونے کی ضمانت کیلئے یورپی ممالک کے سامنے 7 شرائط پیش کر دیں ۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ جوہری معاہدے پر قائم رہنے اور علیحدہ نہ ہونے کیلئے یورپی یونین کو ایران کی 7 شرائط پر پورا اترنا ہوگا۔ان شرائط میں تہران کا بیلسٹک پروگرام اور خطے میں ایرانی سرگرمیوں پرکوئی بات چیت نہیں ہو سکتی،یورپی یونین ایران کی تیل مصنوعات کی خریداری جاری رکھیں اور اس ضمن میں امریکی دباؤ کو مسترد کر دیں،ہمارے بینک کاری کے شعبے میں بھی لین دین برقرار رکھیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران یورپی ممالک کیساتھ امن قائم رکھنا چاہتا ہے مگر فرانس،برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک ایران کے حساس معاملات میں امریکہ کی اتباع کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی حکومت نے ایران کو اقتصادی پابندیوں سے بچنے کیلئے  12 شرائط عائد کی تھیں تاہم ایران نے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا۔

شیئر: