Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوتے وقت آئی پیڈ کا استعمال نیند اڑا دیتا ہے

 ہارورڈ.... ہارورڈڈ یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول کے ڈاکٹروں اورسائنسدانوں نے اپنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ بستر پر لیٹے لیٹے ٹی وی یا آئی پیڈ پر فلمیں وغیرہ دیکھنا صحت کیلئے بہت خراب ہے ۔ اس سے نہ صرف نیند اڑ جاتی ہے اور رات بے چینی میں کٹتی ہے۔ اگر صبح ہوتے ہوتے کچھ دیر کیلئے آنکھ لگ بھی جائے تو پھر اٹھنا محال ہوتا ہے اور اگر انسان اٹھ جائے تو تھکن کا غلبہ اس پر بدستور قائم رہتا ہے۔ رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ رات کے وقت زیادہ دیر تک ٹی وی وغیرہ دیکھنے والے افراد نہ صرف خود بیمار رہتے ہیں بلکہ انکی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور وہ اپنے دفاتر میں بھی درست طریقے سے کام نہیں کرپاتے اس کیو جہ سے انکے آجر بھی انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے اور انہیں کام سے سبکدوش کرنے کی تاک میں لگے رہتے ہیں۔ جو لوگ آئی پیڈ وغیرہ پر اپنا یہ شوق پورا کرتے ہیں وہ بھی کسی اچھی صحت کے مالک نہیں ہوتے ۔ کسلمندی کی کیفیت ان پر طاری رہتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ جاگتے ہوئے بھی سو رہے ہوں یا سونے کی کوشش کررہے ہوں۔

شیئر: