Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونو صلالہ سے 330کلو میٹر دور، ایئر پورٹ بند، شہریوں کا انخلا

مسقط: سمندری طوفان میکونو صلالہ سے 330کلو میٹر دور ہے۔ آج جمعہ کو عصر تک طوفان ساحل سے ٹکرائے گا۔ عمان کے امدادی اداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ظفار کو رہائشیوں سے خالی کروالیا ہے جبکہ صلالہ میں سلطان قابوس اسپتال کے تمام مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں:میکونو جمعہ کو خشکی سے ٹکرائے گا، شدت میں اضافہ متوقع
 عمان کی شہری ہوابازی کے ادارے نے صلالہ ایئرپورٹ بند کردیا ہے جبکہ صلالہ آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں میں منتقل کردیا ہے۔ موسمی تغیر کی وجہ سے ظفار کمشنری کے تمام اسکولوں میں سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ بعض اسکولوں کی عمارتوں کو ہنگامی مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ 

میکونو طوفان، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: