Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبوٹس کو چھوٹے اعضاء اگانے کی تربیت

 واشنگٹن ....  امریکی سائنسدانوں نے ایک عجیب و غریب منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔جس میں مائع قسم کے روبوٹس کو  چھوٹے چھوٹے گردے انسانی خلیوں  سے اگانے کی تربیت دی جارہی ہے اور اس مشن کو شروع کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مائع قسم کے یہ عجیب و غریب روبوٹس چھوٹے چھوٹے اعضاء  کو 21دنوں میں اگا سکیں گے اور ساتھ ہی وہ تجزیاتی رپورٹ بھی تیار کرسکیں گے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ کام ایسا پیچیدہ اور نازک ہے کہ ا س میں روبوٹس اور بالخصوص مائع روبوٹس انسان سے زیادہ کارگر اور موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ تجربہ کامیاب رہا اور سلسلہ جاری رہا تو  بہت ساری بیماریوں کیخلاف جاری جنگ میں انسان کا پلڑا زیادہ بھاری ہوجائیگا اور وہ ان بیماریوں سے بہتر طور پر نمٹ سکے گا۔ امریکی سائنسدانوں کی  ٹیم نے مائع روبوٹس کی کارکردگی کا مظاہرہ بھی یہاں ایک سیمینار میں کیا۔تحقیقی رپورٹ کے نگراں اور مصنف بنیامین فریڈ مین ، یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کامیاب تجربے سے بیحد پرامید ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون پلاسٹک سرجن نے عورت کو دماغی طو رپر مستقل مفلوج کردیا

شیئر: