Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#فاٹا_انضمام

فاٹا اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل قومی اسمبلی نے منظور کرلیا ۔ تاریخ بل کی منظوری پر ٹویٹر صارفین نے بھی اسے فاٹا کے عوام کے حق میں اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
میاں اسلم نے ٹویٹ کیا : الحمدللہ آخر کار ہم نے فاٹا کا انضمام کرلیا۔میں سینیٹر مشتاق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس معاملے میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ جماعت اسلامی کا شکریہ جس نے فاٹا کے لوگوں کے لئے بڑے لمبے عرصے تک جدوجہد کی ہے۔
ناز بلوچ نے کہا : آج پاکستان کے لیے ایک بڑا دن ہے۔ فاٹاکاانضمام اتحاد ، طاقت اور قبائلی افراد کی قوت کی علامت ہے۔ مساوی حقوق کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہوگیا ہے۔
مشتاق غنی کا کہنا ہے : پاکستان اور خصوصاً فاٹا کے عوام کو فاٹا کا انضمام بہت مبارک ہو۔ فاٹا اب پختونخوا کا حصہ بن گیا ہے اور ایف سی آر کو ختم کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سہیل خان نے ٹویٹ کیا : فاٹا کے انضمام کے بعد اب خیبر پختونخوا پاکستان کا دوسرا بڑا صوبہ بن گیا ہے۔
شان القادر نے کہا : آج فاٹا اور پاکستان کے لوگوں کے لیے ایک بڑا دن ہے۔ آخرکار فاٹا کے لوگوں کو بھی دیگر پاکستانیوں جتنے حقوق حاصل ہوگئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ یہ پشتون تحفظ موومنٹ کے پروپیگنڈے کی بڑی ناکامی ہے۔
فرحان ورک نے کہا : سب افراد سیاستدانوں کا فاٹا انضمام پر شکریہ ادا کر رہے ہیں لیکن میں ان سوشل میڈیا کے کارکنان کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔ انکا بھی اس تاریخی فتح میں بڑا حصہ ہے۔
نیلم آفریدی کے مطابق : فاٹا کا انضمام کسی بھی طور فاٹا کے عوام کی خواہش کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔ ایسی کون سی سیاسی جماعت ہے جو فاٹا کی نمائندگی کر سکے؟ فاٹا انضمام کا راستہ ریفرنڈم ہے۔

شیئر: