Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ گیلکسی وائڈ 3 اسمارٹ فون لانچ‎

سامسنگ کمپنی کی جانب سے ساؤتھ کوریا میں سامسنگ گیلکسی وائڈ 3 اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ فون کمپنی کے گیلکسی وائڈ 2 اسمارٹ فون کا نیا ماڈل ہے جسے پچھلے سال پیش کیا گیا تھا۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 400 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 18800 ہندوستانی روپے ہے اور اسے سلور اور کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: