Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی ریڈمی 6 سیریز کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

شیاؤمی کمپنی اپنی ریڈمی سیریز کے مزید تین اسمارٹ فونز جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔ چینی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی ریڈمی 6 اور ریڈمی 6 اے کے دو ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ریڈمی 6 میں 5.45 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر اور 3000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون میں 2/3/4 جی بی ریم اور 16/32/64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ دوسرے ماڈل میں 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ اس فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کو کئی رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: